بیدر۔ یکم اپریل(شاہ شاروق قادری): بیدر شہر کے گدگے اسپتال کے چیرمین اور معروف ما ہرِ قلب ڈاکٹر چندرکانت گدگے کو شِولنگ شری ایوارڈ سے نوازے جانے کے اعلان پر اسپتال کے عملے اور ان کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔یہ ایوارڈ ہمناآباد تعلقہ کے کھیرڈا (بی) گاؤں میں واقع شری شِولنگیشور سنستھان مٹھ کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق 2 ؍اپریل کو کھیرڈا (بی) میں منعقد ہونے والے شری شِولنگیشور کے 98ویں جاترا مہوتسو اور رتھ اتسو تقریب کے دوران ڈاکٹر گدگے کو اس اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔منتظمین کے مطابق یہ اعزاز انہیں طبی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

