ظہیرآباد 28/ اپریل (مشرقی آواز جدید): شہر ظہیرآباد کی معروف دینی و سماجی شخصیت حافظ محمدعبدالمہمین قریشی (اسٹامپ وینڈر) کا بعد نمازِ فجر اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔مرحوم نے تقریباً 25 برس تک جامع مسجد ظہیرآباد کی انتظامی کمیٹی میں بطور معتمد خدمات انجام دیں جبکہ مدرسہ فضلِ رسول سے بھی بطور ناظم وابستہ رہے۔وہ جماعت اسلامی کے ایک مخلص کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔نمازِ جنازہ ان کے فرزند محمد سفیان رسول قریشی نے بعد نمازِ عصر مسجد بغدادی عیدگاہ ظہیرآباد میں پڑھائی جبکہ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ عبدالعزیز رحمۃاللہ علیہ کےعمل میں آئی۔ مختلف دینی و سماجی حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دختر شامل ہیں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے