بیدر۔ 4؍مئی(محمدیوسف رحیم بیدری): آزادیٔ صحافت کے عالمی دن (3؍مئی) کے موقع پر آج شام آل انڈیا مجلس اتحا دالمسلمین(مجلس) شاخ بیدر کے زیراہتمام صحافیوں (پرنٹ میڈیاکے نمائندوں) کو بعدنماز مغرب مجلس کے مقامی دفتر موقوعہ روبرو الامین ڈگری کالج ، بہمنی روڈ بیدر پر شالپوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت پیش کی گئی اور ایم آئی ایم کے قائد جناب عبدالعزیز منا نے آزادی ء صحافت سے متعلق بہت سی باتیں بتائیں اور اس توقع کا اظہار کیاکہ آزادی کے 80سال میں جس طرح صحافت کو آزادی ملی ہے اس آزادی سے استفادہ کرتے ہوئے صحافی حضرات توقع ہے کہ ہر اچھے کام کو بڑھاوادیں گے۔ قلم سے وہ کام لیں گے کہ یاد رہ سکے۔ اس موقع پر اردو صحافیوں میں سید یداللہ حسینی، جناب محمد امین الدین نواز اور محمدیوسف رحیم بیدری کے علاوہ کنڑااخبار ’’آشیرواد وانی ‘‘ کے ایڈیٹر جئے کمار اوران کے اسٹاف میں شامل مردوخواتین کوبھی تہنیت پیش کی گئی۔ مجلسی قائدین میں جناب عبدالعزیز منا ، جناب محمد جمیل الدین ،جناب محمد ساجد سجولالہ، جناب حفیظ قریشی ، اور دیگر موجودتھے۔ریفرشمنٹ کا اہتمام کیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے