ڈاکٹر ماجد داغی صدر، امر پریہ ہیرے مٹھ جنرل سیکرٹری اور سی این بابل گاؤنکر و شیاملا کلکرنی نائب صدور اور منگلا کپرے معتمد منتخب
کلبرگی (5/مئی): قومی سطح کی منفرد رجسٹرڈ ہمہ لسانی تنظیم لوک ساہتیہ منچ گلبرگہ کے انتخابات میں ڈاکٹر ماجد داغی کو پھر سے صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ گزشتہ تین دہائیوں سے سرگرم یہ ادبی تنظیم باہمی میل جول ، قومی یکجہتی اور اخوت کو فروغ دینے ممتاز مجاہدِ آزادی شری ودیاھرگروجی اور ڈاکٹر سید مجیب الرحمن نے اس کی بنیاد رکھی تھی ڈاکٹر ماجد داغی اس کے فاؤنڈر سیکریٹری اور موجودہ صدر ہیں. شری اشوک گروجی صدر کرناٹک ہندی پرچار سبھا منچ کے سرپرستِ اعلیٰ ہیں ۔ آج کے دیگر منتخب عہدیدارانِ لوک ساہتیہ منچ میں بحیثیت نائب صدور شری سی این بابل گاؤنکر موظف ڈائریکٹر آف فیزیکل ایجوکیشن و صدر ورلڈ ہیلتھ اسپورٹس فونڈیشن کلبرگی اور ہندی کی ممتاز شاعرہ و ادیبہ شریمتی شیاملا کلکرنی کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ بحیثیت جنرل سیکریٹری ممتاز گلوکار و شاعر شری امر پریہ ہیرے مٹھ اور سیکریٹری کی حیثیت سے ہندی و کنڑا زبان کی ممتاز شاعرہ و ادیبہ شریمتی منگلا کپرے منتخب ہوئیں ۔ لوک ساہتیہ منچ جیسے علمی و ادبی ادارے جو لسانی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے ماحول کو باقی رکھے ہوئے ہیں ان کی بقاء ، تحفظ اور سرپرستی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔
