واپی: (امام علی فلاحی): اقرا ہائی اسکول واپی نے سال 2026 کے SSC اور HSC (12ویں) کے نتائج میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بہترین تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اسکول کا SSC نتیجہ 96.15 فیصد رہا، جس پر طلبہ، اساتذہ اور سرپرستوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اسکول کا 96.15 فیصد SSC نتیجہ ادارے کی معیاری تعلیم، تجربہ کار اساتذہ اور بہترین تعلیمی ماحول کا واضح ثبوت ہے۔ یاد رہے کہ اقرا ہائی اسکول نہ صرف دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے بلکہ طلبہ کی اخلاقی تربیت، نظم و ضبط اور ہمہ جہت صلاحیتوں کی نشوونما پر بھی خصوصی توجہ دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال یہاں کے طلبہ نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے اسکول اور شہر کا نام روشن کرتے ہیں۔
شعبہ ایس ایس سی میں:
اوّل مقام: سارہ فردوس انیس احمد مرزا نے 87.83 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
دوم مقام: محمد عثمان عبدالرحمن شیخ نے 83.83 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
سوم مقام: نشا بانو جسیم علی سید نے 78 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
جبکہ HSC (12ویں) شعبہ میں:
اوّل مقام: آفرین علی احمد ادریسی نے 87.87 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
دوم مقام: فرحان شہاب الدین خان نے 72.93 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
سوم مقام: ضیا فاطمہ محمد طالب شیخ نے 72.27 فیصد نمبرات حاصل کیے۔
اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے کامیاب طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اقرا ہائی اسکول کا مقصد صرف امتحانی کامیابی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت، بااخلاق اور بااعتماد نسل کی تعمیر بھی ہے۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ جدید تعلیمی سہولیات، محنتی اساتذہ اور بہترین نگرانی کے باعث اسکول مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جس کی وجہ سے والدین کا اعتماد بھی روز بروز بڑھ رہا ہے۔
