• اراکین کو نئی ذمہ داریاں سپرد کی گئیں، شادی بیاہ کی رسم وراج کو ختم کرنے اور دروس قرآن کو عام کرنے کی کوشش تیز۔
  • دوسرا منتظمہ کااجلاس ۲۵؍جون ۲۰۲۶ء کو مدرسہ فتح العلوم ملاواں میں 
ہردوئی:(محمد جنیدقاسمی ) ۸؍مئی: جمعیۃ علماء ضلع ہردوئی کااجلاس منتظمہ مدرسہ رحمانیہ بڑاکنواں محلہ لوہانی قصبہ پہانی میں مولانا عبدالجبارقاسمی صدرجمعیۃ علماء  ضلع ہردوئی کی صدارت میں منعقدہوا،جس میں سبھی یونٹوں کے صدورونظماء نے شرکت کی۔جمعیۃ علماء کاتعمیری شعبہ اصلاح معاشرہ کوفعال بنانے اور کام کوبہتراندازسے کرنے میں مفیدمشوروں سے نوازاگیا۔اس موقع پر سبھی اراکین نے سابقہ رپورٹ پیش کی، مولانا صبیح الحسن قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء پہانی ،مفتی وقارالدین قاسمی صدرجمعیۃ علماء ملانواں،مفتی شہاب الدین قاسمی ،مولانا فرحان مظاہری شاہ آباد،مفتی بلال احمد قاسمی بینی گنج،مولانا حمایت اللہ قاسمی گوپامؤ، مفتی جاوید اخترقاسمی ناظم مدرسہ اصحاب صفہ واجد نگر،مفتی محمد احسن قاسمی،مولانا فیضان ندوی دہلیانے اپنے اپنے علاقے کی رپورٹ پیش کی۔ایجنڈے کی مزید کارروائی پڑھاتے ہوئے منتظمہ کے ارکان کی اتفاق رائے سے مولانا عطاء اللہ قاسمی کوجمعیۃ علماء ضلع ہردوئی کے مکاتب کا آرگنائزر منتخب کیاگیا، جبکہ مولانا صبیح الحسن قاسمی کوناظم درس قرآن اور معاون کے طورپر مفتی بلال احمد قاسمی بینی گنج کو منتخب کیاگیا، مولاناعبدالصمدقاسمی کو اصلاح معاشرہ کا کنوینرمنتخب کیاگیا۔  صدرجمعیۃ  مولانا عبدالجبارقاسمی نے اس کی توثیق کی۔مولاناعبدالجبارقاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیۃ کے کاموں کوتقویت پہونچانے اور کام میں استحکام پیداکرنے کے لیے ہمیشہ مدارس کے ذمہ داران ہی نے پیش قدمی کی ہے۔مولاناعطاء اللہ قاسمی ننائب صدرجمعیۃ علماء ضلع ہردوئی نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا،اس میں مہمانوں کی آمدپرمسرت کااظہارکیااور قصبہ پہانی میں کثیرتعداد میں علماء کی شرکت کونیک فالی بتایا۔60سے زائددعلماء کرام نے شر کت کی۔پروگرام سے قبل مولانا عبدالجبارکے بدست پرچم کشائی ہوئی ،حافظ محمدقاسم ناظم مکتب فتحپورہمزہ نے ترانہ پیش کیا۔نظامت  مفتی محمدجنیدقاسمی کنوینراصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع اناؤ نے کی۔ اجلاس کا آغاز قاری الطاف کی تلاوت سے ہواجبکہ نعت کا نذرانہ حافظ فخرالدین نے پیش کیااس موقع پر مولاناغفران جامعی صدرمدرس مدرسہ انوارالعلوم بلگرام،مولانامحمدحسن قاسمی،مفتی وقارالدین قاسمی،مولاناحسیب الرحمن مظاہری،حافظ فخرالدین،مولانابہاء الدین،مولانامحمدحسن،مولاناصبیح الحسن،مولانافرحان مظاہری،مفتی جاوید قاسمی،قاری نظرمحمدفرقانی،مولاناعبدالرحمن جامعی،مفتی بلال قاسمی،قاری نفیس،مولاناحمایت اللہ۔مولاناعفان قاسمی،،مولاناشہاب الدین،حاجی عبدالمعید،مولانافیضان ندوی،مولانا خالد قاسمی۔ مولانا زعیم الاسلام قاسمی، مفتی محمد احسان قاسمی،مفتی عبدالوہاب قاسمی،مولانا عبدالوارث قاسمی،مولانا عبدالواسع،مولانا محمد سعداللہ،رفیق احمدمولانا محمدعاصم قاسمی،مولانا اسمٰعیل ندوی،قاری ارشد، حافظ کلیم اشرفی،جان محمد، وغیرہ نے شرکت کی مولانا محمد احسن قاسمی کی دعاء پراجلاس ختم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے