میم عین لاڈلہ

نہایت ہی مسرت کے ساتھ یہ خبر دی جا رہی ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی کانکی نارہ اردو گرلس ہائی اسکول کا مدھیامک رزلٹ شاندار رہا۔ مجموعی طور پر کل 206 طالبات نے ایکزام میں حصہ لئے اور کل197 طالبات کامیاب ہوئیں یعنی کل رزلٹ 96 فیصد رہا۔

کل 5 طالبات نے80 فیصد سے زائد جبکہ 30 طالبات نے 70 فیصد سے زائد مارکس حاصل کئے اور 35 طالبات فرسٹ ڈویژن سے کامیاب ہوئیں ۔

ہیڈ مسٹریس محترمہ ساجدہ خاتون کی رپورٹ کے مطابق ٹاپ فائیو کی فہرست درج ذیل ہے ۔

1۔ نظالیہ ازفیرین بنتِ خورشید عالم کل مارکس 601 یعنی 85.8 فیصد

2 ۔ بشریٰ پروین بنتِ محمد ظہیر عباس کل مارکس 593 یعنی 84.7 فیصد

3۔ذکریٰ تبّسم بنتِ محمود عالم کل مارکس586 یعنی 83.7 فیصد

4۔ رمشاء حیات بنتِ راغب علی صدیقی کل مارکس 570 یعنی 81.4 فیصد

5۔ صوفیہ خاتون بنتِ محمود عالم کل مارکس 565 یعنی 80.7 فیصد

تمام بچیاں قابلِ مبارک باد اور قابلِ تحسین ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے