ظہیرآباد16/ مئی(مشرقی آواز جدید): نقیب ملت بیریسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمان حیدراآباد کی ہدایت پر
سنگاریڈی ضلع ظہیرآباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے دفتر پر ایک اجلاس منعقد ہوا اس اجلاس میں رکن اسمبلی کاروان وسنگاریڈی ضلع انچارج کوثر محی الدین اور سید مشتاق احمد پرسنل سکریٹری بیرسٹر اسدالدین اویسی نے شرکت کی صدر مجلس ظہیرآباد محمد اطہر احمد نے انکا استقبال کیا کوثر محی الدین اور مشتاق احمد نے کہا کہ ایس۔آئی۔آر جون سے شروع ہونے والا ہے۔ اس سے متعلق پارٹی قائدین کو اور میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اور پارٹی کے ذمہ داران کو ہدایت دی کہ وہ گھر گھر جاکر عوام کو اس سے متعلق واقف کروائیں۔ جس پر محمد اطہر احمد صدر مجلس ظہیرآباد نے تمام ذمہ داران کے ساتھ ملکر عوام سے ملاقات کرنے کا تیقن دیا اس موقع پر ضلع صدر خواجہ نظام الدین ضلع معتمد محی الدین غوری سداسیوپیٹ صدر شیخ غوث پاشا بیدر سٹی صدر صفی اللہ بیگ کوہیر صدرو کونسلر محمد رفیع دگوال صدر محمد واجد ظہیرآباد ٹاؤن شریک معتمد شیخ الیاس مختلف وارڈوں کے صدور سیدراشد، سید محسن، محمد شفیع، محمد حسین، محمد مجیب پارٹی قائدین محمد شریف، عبدالنبی، فیاض، سمیر، عباس، فااروق، بابر، معین، شمش الدین، ساجد، جمیل، اسماعیل، قاسم علی، شعیب، قدیر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔۔۔۔
