اٹوا(سدھارتھ نگر): بزم اربابِ ادب اٹوا کی 111 ویں طرحی ادبی نشست جناب ہدایت اللہ خان شمسی کی صدارت اور جناب شکیل ضاغط کی نظامت میں جمال ٹریڈرس پر منعقد ہوئی جس میں شعراء نے اپنے اپنے کلام پیش کیے نشست کا آغاز جناب محمدجمال اجمل صاحب نے نعتِ رسول مقبول صلى الله عليه واله وسلم پڑھ کر کیا،شب میں آن لائن تحریری مشاعرے کا بھی انعقاد ہوا۔ منتخب اشعار ادب نواز، اردو دوست، باذوق قارئین کی نذر ہیں۔

ان کے ہر مشقِ ستم کا دو محبت سے جواب

دوستوں سے دوستی کی جستجو کرتےرہو

ہدایت اللہ خان شمسی

تیورِ ایام سے مایوس مت ہونا جمال

آدمی ہو آدمی کی جستجو کرتے رہو

جمال قدوسی

بربنائےکلمہ حق متحدہوکر رہو

اورجہاں میں سروری کی جستجوکرتےرہو

التجاحسین نورصدیقی

جو تمہارےدرد کو محسوس کرلےخودبخود

ایسےمخلص آدمی کی جستجو کرتےرہو

سیدعزیزالرحمٰن عاجز

ہے امانت موت کی یہ جانتے ہیں سب مگر

 زندگی بھر زندگی کی جستجو کرتے رہو

ڈاکٹرجاویدکمال

مل نہ پائےگی دوبارہ عزت وناموس پھر

بےخودی میں بھی خودی کی جستجوکرتےرہو

شکیل ضاغط

جوبدل دےعشقِ دنیاکوحقیقی عشق میں

ایسےاہلِ دل ولی کی جستجوکرتےرہو

ضمیراحمدضمیرقاسمی

اپنےاپنےشہرمیں فاقہ کشوں کو ڈھونڈ کر

تنگدستی میں کمی کی جستجو کرتےرہو

شفیق شہپر

شاعروں کو سب سے پیچھے محفلوں میں دو جگہ

مسخروں سے شاعری کی جستجو کرتےرہو

ارشداقبال

کام عقبیٰ میں تمہارے آسکیں جو نیک لوگ

بس انھیں سے دوستی کی جستجوکرتےرہو

محمدجمال اجمل

دوراندیشی تمہاری کم نہ ہو جوہرکبھی

عمربھرتم آگہی کی جستجوکرتےرہو

عبدالرب جوہر

آدمیت کھوگئی ہے نفرتوں کی بھیڑمیں

عمربھر بس آدمی کی جستجوکرتےرہو

محبوب عالیاوی

مشق سےیکسرنکھرتاہےشعورِفکروفن

دھیرےدھیرےبہتری کی جستجوکرتےرہو

عبدالماجدماجد

ہم کسی بھی شرط پر بھی یہ نہیں کہتےکبھی

رہزنوں میں رہبری کی جستجو کرتے رہو

شیوساگرسحر

یارکےدیدارسےتشنہ لبی سب ختم اب

مےکشو! تم مےکشی کی جستجوکرتےرہو

جنیدفرہادلٹیاوی

تم کو حق ہے تم کسی معصوم کا حق چھین کر

پھر دعا میں بھی ارم کی جستجو کرتےرہو

ڈاکٹرقمراقبال

اس موقع پر ڈاکٹرایاز احمداعظمی اور صدرِ نشست ہدایت اللہ خان شمسی نے شاعری سے متعلق قیمتی اور مفید گفتگو کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے