اٹوا، سدھارتھ نگر: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر جنتا ٹینٹ ہاؤس اٹوا کے اسرار احمد فاروقی نے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم آپ ﷺ کی سیرت اور اخلاقیات کا مطالعہ کریں اور اپنی عملی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کریں۔

اسرار احمد فاروقی نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے محبت، بھائی چارہ، صبر، برداشت، سچائی، امانت داری اور حسنِ سلوک کا درس دیا۔ اگر ہم نبی کریم ﷺ کی اخلاقی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں تو معاشرے میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ صرف خوشی منانے کا موقع نہیں بلکہ اس بات کا عہد کرنے کا بھی دن ہے کہ ہم حضور اکرم ﷺ کی سنت اور اخلاقِ حسنہ پر عمل کریں گے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کریں، اپنے بچوں کو بھی سیرتِ طیبہ سے روشناس کرائیں اور آپ ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کریں۔

اس موقع پر انہوں نے تمام اہلِ اسلام کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے