کوہیر دکن 28 (مشرقی آواز جدید): سابق وزیر ڈاکٹر اے چندر شیکھر نے دیگوال گاؤں کے بوتھ 121 پر چلائے جارہے خصوصی جامع نظرثانی (SIR) پروگرام کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے BLOs اور BLA’S کے ساتھ گھر گھر ووٹر کی تفصیلات کی تصدیق کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہر اہل ووٹر کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تفصیلات کی تصدیق کریں اور ضروری تبدیلیاں اور اضافہ کریں۔ انہوں نے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ SIR پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ووٹ کے حق کا تحفظ کریں۔ انہوں نے بی ایل اوز کی خدمات کو سراہا کیونکہ وہ انتخابی عمل کو شفاف اور غلطیوں سے پاک بنانے میں انتہائی اہم رول ادا کر رہے ہیں-واضح رہے کہ اس پروگرام میں ٹی پی سی سی اسمبلی کوآرڈینیٹر محمد غوث، آتما کمیٹی کے چیرمین راملنگا ریڈی، کوہیر منڈل کے صدر سوورنا ملنا پاٹل، گاؤں کے سرپنچ احمد علی، نائب سرپنچ، راج کمار، گاؤں کے وارڈ ممبر جبریل، کانگریس لیڈر سدھیر، اقبال، غوث، ماجد اور دیگر کانگریس قائدین موجود تھے۔۔۔۔۔
