لکھنؤ،02 جولائی(پریس رلیز): لکھنؤ پچھم لوک سبھا 2024 کے امیدوار محمد احمد نے جاری ایک بیان میں کہا کہ نازیہ الٰہی خان کی جانب سے مبینہ طور پر دیے گئے اشتعال انگیز اور قابلِ اعتراض بیانات پر سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں سوشل میڈیا اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نشر ہونے والے ایک پوڈکاسٹ/انٹرویو میں نازیہ الٰہی خان نے مبینہ طور پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدؐ کے بارے میں قابلِ اعتراض اور اشتعال انگیز تبصرے کیے، جس سے مسلم برادری کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اس قسم کے بیانات معاشرے میں نفرت اور فرقہ واریت کو فروغ دیتے ہیں اور امن و امان و سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، نازیہ الٰہی خان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے، اور مستقبل میں ایسے مبینہ اشتعال انگیز بیانات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہمیرا مقصد معاشرے میں امن، بھائی چارہ اور باہمی احترام کو برقرار رکھنا ہے اور تمام مذاہب اور مذہبی شخصیات کے احترام کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔
مذکورہ اطلاع ایس ڈی پی آئی کے لوک سبھا 2024 کے امیدوار محمد احمد نے جاری ایک پریس ریلیز میں دیا ہے۔
