کلبرگی۔ 5/جولائی (راست): جناب خواجہ فریدالدین انعامدار محب اردو وحرکیاتی جہدکار،جسمانی طورپر معذورمگر  وظیفہ یاب محکمہ پولیس نے آج محکمہ اسکول ایجوکیشن اور خواندگی بنگلور کے مسودہء نوٹی فکیشن پراعتراض کرتے ہوئے ایک مکتوب ایڈیشنل چیف سکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن و خواندگی بنگلور کوروانہ کیاہے۔ انھوں نے اپنے مکتوب میں بتایاہے کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے  29جون 2026؁ء کو جاری کردہ Notification No. EP. 50. DPI. 2026 کمپیوٹر اساتذہ کی تقرری کے لیے جاری کیاگیاہے۔ جس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ امیدوار نے SSLC میں پہلی یا دوسری زبان کے طور پر کنڑا اور PUC میں بھی کنڑا کو ایک زبان کے طور پر پڑھا ہو۔اس شرط کی وجہ سے وہ اہل امیدوار جنہوں نے PUC میں اردو، انگریزی یا دیگر زبانیں اختیار کی ہیں۔ اگرچہ وہ مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور B.Ed. بھی ہوں تب بھی اس تقرری سے محروم ہو سکتے ہیں۔یہ شرط لسانی اقلیتی برادریوں (اردو، ہندی، مراٹھی، تیلگو، ملیالم، وغیرہ) کے امیدواروں کے ساتھ عدم مساوات کا باعث بن سکتی ہے۔ لٰہٰذا مودبانہ گزارش ہے کہ PUC میں کنڑا زبان کا لازمی ہونا ختم کیا جائے،اس کی بجائے ایسے امیدواروں کو بھی اہل قرار دیا جائے جنہوں نے SSLC میں پہلی یا دوسری زبان کے طور پر کنڑا زبان پڑھی ہو یا حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کنڑا زبان کی اہلیت پوری کرتے ہوں۔امید ہے کہ آپ میرے اس اعتراض پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے اس شرط کو ہٹاکر نرمی لے آئیں گے۔ اس تعلق سے تفصیلات کے لئے متعلقہ لسانی اقلیتی برادریوں کے فکرمند احباب جناب خواجہ فریدالدین سے 9535017864 پررابطہ کرسکتے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے