مرزا انصاراللہ بیگ کی وظیفہ یابی کی تہنیتی تقریب سے ڈاکٹر عبدالقدیر، ڈاکٹر گلسین، کشال راؤ، سید فرقان پاشاہ، خورشید قادری اور دیگر کا خطاب 

بیدر۔ 6؍جولائی (پریس ریلیز): مرزا انصاراللہ بیگ ہمارے ساتھی اساتذہ میں سے ہیں۔ ان کی وظیفہ یابی کے بعد منعقد ہونے والی یہ پہلی تقریب میں کہناچاہوں گاکہ ویسے تو انصاربیگ نے ہمیشہ اساتذہ دوستوں کے گروپ کے ساتھ مل جل کر ملی خدمت میں لگے رہے لیکن وظیفہ یابی کے بعد قوم وملت کاکام اور زیادہ منصوبہ بندی اورزیادہ طاقت وقوت سے کرنے کی ضرورت ہے ۔ میں انھیں وظیفہ یابی کی مبارک باد دیتاہوں۔ یہ باتیں ڈاکٹر عبدالقدیر چیرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے کہیں۔وہ 5؍جولائی اتوار کو گلوبل اسکول موقوعہ پنسال تعلیم بیدر میں کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) بنگلور واورشاخ بیدرکی جانب سے مرزاانصار اللہ بیگ صدر مدرس سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول ، نرنہ تعلقہ چٹگوپہ بیدر کی وظیفہ یابی کے بعد منعقد تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ ڈاکٹر گلسین پرنسپل ڈائٹ بیدر نے انصاربیگ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اردو اساتذہ کے مسائل کے لئے حل کیلئے جناب بیگ نے توقع سے زیادہ کام کیا۔ اور ایسے ایسے موقع پر اپنی جیب خاص سے مدد کی کہ حیرت ہوتی ہے ۔مسٹر کشال راؤ بی آرسی کوآرڈی نیٹر نے کہاکہ انصاراللہ بیگ نے ہمیشہ اچھے تعلقات بنائے رکھتے ہوئے متعلقہ مسائل کو حل کیاہے۔جناب سید فرقان پاشاہ صدر مدرس سرکاری اردو ہائیرپرائمری اسکول چدری نے کونسلنگ اور اسکول کے پرموشن ، بسٹ ٹیچرایوارڈ وغیرہ کی ضمن میں قابل ذکر خدمات انجام دی ہیں۔ اپنے پیشہ سے ہٹ کر خاندانی رشتوں کو نبھانے میں وہ خاص ملکہ رکھتے ہیں۔مسٹر رام شٹی کنچا تعلقہ صدر کرناٹکا اسٹیٹ پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن تعلقہ بیدر نے بتایاکہ وہ صرف اردو ٹیچرس تک محدود نہیں رہے۔ انھوں نے تمام زبانوں کے ٹیچرس کے لئے کام ہمیشہ دستیاب رہے۔
جناب محمد ابراھیم سابق CRPنے بتایاکہ کسی بھی ٹیچر کو ضرورت پڑجائے تواس کی مددکیلئے اسپتال پہنچنے والوں میں بیگ صاحب سب سے پہلے شخص ہوتے ہیں۔ جناب راجو ساگر سابق صدر نے کہاکہ انصار بیگ مجھے بڑے بھائی کی طرح مشورہ دے کر یہاں تک پہنچاتے رہے ہیں۔ ان کی خدمات کو میں سلیوٹ کرتاہوں ۔ جناب سید خورشید احمد قادری مؤظف اردوبی آرسی بیدر نے کہاکہ انصار بیگ نے اپنے سیاسی اثرورسوخ کے ذریعہ ٹیچرس کے مسائل کو حل کرنے میں ہمیشہ ہی پیش پیش رہے ہیں۔ جناب عنایت الرحمن سندھے اور جناب شیخ مسیح الدین اور جناب شہاب الدین نے بھی خطاب کیا۔ صاحب تقریب جناب مرزا انصار اللہ بیگ نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کااحسان ہے کہ اس نے ہم سے اپنے بندوں کی خدمت کاکام لیا۔ دوران ِ ملازمت جن افراد نے میری حوصلہ افزائی اوررہنمائی کی میں ان تمام کاشکر گذار ہوں ۔ مستقبل میں بھی اپنی ملی خدمات جاری رکھوں گا۔ صحافی حضرات کا بھی شکریہ جنہوں نے ہمیشہ ہمارے کام کو اپنے اخبارات میں شائع فرمایا۔ جناب اختراحمد خان نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہاکہ ایکسس ٹیچرس کے مسئلہ پر انصاراللہ بیگ نے 25طلبہ پر ایک ٹیچر مقرر کرنے کے GOکو لے کر کامیاب نمائندگی کی ۔اس کو ان کاکارنامہ کہنا چاہیے۔ سبھی مہمانان اور شریک اساتذہ کا صدر صاحب نے شکریہ اداکیا۔ شرکا ء کی جانب سے جناب مرزا انصار اللہ بیگ کی بکثرت گلپوشی اور شالپوشی کی گئی۔ اور انھیں دعاؤں سے نوازا۔ اس موقع پرکرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن (رجسٹرڈ) ضلع بیدر نے  جناب شہاب الدین کو صدر ،جناب محمد محسن کو سکریڑی ، اور جناب محمد سعید الدین کو خازن کی ذمہ داری تفویض کی ، اس ہدایت کے ساتھ کہ عنقریب ضلع بھر میں اسوسی ایشن کی ازسرنوتشکیل عمل میں آئے۔ جناب یداللہ بیگ، مسٹر سوم شیکھرچدری صدر گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن ، پربھولنگ تگاؤں سکریڑی گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن ، شیوراج کپلاپورے اعزازی صدر گورنمنٹ ایمپلائز اسوسی ایشن بیدر ، مظہر چودھری ، بابر حسین نائب صدرA KARUTبیدر جناب عبدالخلیل صاحب میلورسابق صدر شریک رہے۔جناب اظہر علی CRP، جناب اعظم پاشاہ ، جناب خالد احمد معاو ن سکریڑی پرائمری ٹیچرس اسوسی ایشن نے تقریب کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ جناب محمد اظہر سر ، چیرمین گلوبل اسکول کے بہتر انتظامات پر ان سے بھی اظہار تشکر کیاگیا۔ کثیرتعداد میں مردو خواتین اساتذہ اس تقریب میں شریک رہے۔ پروگرام کاآغاز گلوبل اسکول کے طالب علم کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محترمہ بلقیس فاطمہ نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ۔ جناب سید راشد سرکاری ہائی اسکول معلم نے نظامت کے فرائض بخوبی انجام دئے۔ اور شکریہ پر تقریب اختتام کو پہنچی۔ ظہرانے کاانتظام کیاگیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے