بیدر۔ 8؍جولائی (محمدیوسف رحیم بیدری): شہر بیدر کے میلور روڈ پر واقع انجینئرنگ کالج میں بیدری آرٹ اینڈ کرافٹ کورس شروع کیا گیا ہے۔گرو نانک دیو بیدری آرٹ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر، بیدر کے ذریعہ بیدری کاریگری کی مفت تربیت کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ماہرین کی رہنمائی میں عملی اور معیاری تربیت کے ذریعے دنیا کے مشہور بیدری دستکاری کے فن کو سیکھنے کا یہ ایک منفرد موقع ہے۔ کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے امیدواروں کو ملازمت کے مواقع کے لیے بھی رہنمائی کی جائے گی۔ اہلیت کے حوالے سے کسی قابلیت کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ: 24-07-2026 کی شام 5 بجے تک درخواستیں جمع کرنے کاموقع رہے گا۔ دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی ایکسپریشن آف انٹرسٹ (EoI) درخواست مقررہ وقت کے اندر جمع کرائیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔ جناب راکیش مرتورکر، سی ای او،گرو نانک جھیرا انٹرپرینیورشپ ریسرچ اینڈ بزنس انکیوبیشن فاؤنڈیشن۔فون نمبر: 9902424263۔پتہ ہے۔ گرو نانک دیو بیدری آرٹس اینڈ سکلز ڈیولپمنٹ سینٹر، جی این ڈی انجینئرنگ کالج، بیدر۔ اس بات کی اطلاع ایک پریس نوٹ کے ذریعہ  کالج ذرائع نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے