بجلی کی آنکھ مچولی پر بڑا دھرنا دینے کا دیا انتباہ۔

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): مسولی پاور ہاؤس سے سپلائی ہونے والی بجلی کی آنکھ مچولی سے صارفین کو پریشانیوں سے گزرنا تو روز کی عادت ہو گئی ہے جولائی کی اس شدید گرمی میں قصبہ سعادت گنج و انوپ گنج اطراف کے مواضعات کے عوام بجلی کی ناقص سپلائی سے سخت پریشان ہیں اس سلسلہ میں آج انوپ گنج کے پردھان سمیت سیکڑوں لوگوں نے مسولی پاور ہاؤس کا گھیرا بندی کر اپنی مانگ رکھی وہی مسولی پاور ہاؤس کے جے ای نے یقین دہانی کرا کر سب کو گھر واپس بھیج دیا گزستہ چند دن پہلے قصبہ کے کئی ٹرانسفارمر جلنے کی بھی جانکاری دی اور نئے تار لگوانے کی مانگ رکھی، بجلی کی اس ناقص سپلائی سے لوگ بہت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ کب آئیگی، کب جائیگی، کسی کو پتا نہیں۔ اگر آتی بھی ہے تو بہت دھیمی پاور سے آتی ہے لیکن اسی ٹائم نہ جانے کتنی بار بجلی آنکھ مچولی کرتی رہتی ہے جس کا کسی کے پاس بھی کوئی جواب نہیں ہے، کبھی خرابی کا بہانہ کیاجاتا ہے تو کبھی تار ٹوٹنے کا، کبھی تار بدلنے کے نام پر، کبھی مرمت کے نام پر محکمہ کے لوگ بجلی کی سپلائی معطل کر دیتے ہیں۔

دوسری طرف ستم یہ ہے کہ مسولی پاور ہاؤس سے جتنی دیر بجلی نہیں رہتی ہے ان کا موبائل بھی بند رہتا ہے، صارفین جب رابطہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کبھی سوئچ آف تو کبھی لائن بزی رہتی ہے، افسران سے بھی رابطہ قائم نہیں ہو پاتا ہے۔ محکمہ کے لوگ عوامی مفاد میں کوئی اطلاع پہلے سے نہیں دیتے ہیں، اتنی شدید گرمی میں عوام پریشان ہیں لیکن محکمہ کے کان پر جوں بھی نہیں رینگتی ہے۔ اس شدید گرمی میں بچے بوڑھے جوان سب کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے صارفین کا غصہ بجلی محکمہ کے خلاف بڑھتا جارہا ہے۔ وہیں بجلی حکام کو وارننگ دی گئی اگر سپلائی میں سدھار نہیں ہوا تو آس پاس کے مواضعات کی عوام مل کر پاور ہاؤس کا گھیرا بندی کرے گی۔

اس موقع پر دھرنا دینے والوں میں انوپ گنج پردھان ارشاد کامل، غفران چودھری، محمد توصیف، محمد بلال، محبوب عالم، محمد زید گڈو، محمد نعمان، محمد احمد چنا کے نام قابل ذکر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے