اٹوا(سدھارتھ نگر): عید میلاد النبیؐ کے پُرمسرت موقع پر قاری طیب فیضی صاحب نے دور دراز سے آئے ہوئے زائرین اور عقیدت مندوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیؐ ہمارے لیے محبت، اخوت، امن اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آتی ہے۔

قاری طیب فیضی نے زائرین کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ ہمیں آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے معاشرے میں امن و محبت کو فروغ دینا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے ملک و ملت کی خوشحالی، امن و سلامتی اور باہمی اتحاد کے لیے دعا بھی کی۔ زائرین نے قاری طیب فیضی کی جانب سے پیش کی گئی مبارکباد اور نیک خواہشات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے