مسلم اسکالر مولانا سید حبیب مدنی اور مولانا اسعد حقانی کی زیر نگرانی متاثرین کو فری طبی امداد!

سہارنپور(احمد رضا): کلسیہ روڈ پر مقیم ہزاروں سیلاب متاثرین کی طبی امداد کے لیے جمعیت علماء ہند ضلع سہارنپور نے یلنکا اتحاد کلب بنگلور کے اشتراک سے بڑے پیمانہ پر ایک مفت طبی امدادی کیمپ کا انعقاد کیا جس سے سینکڑوں مریضوں نے استفادہ حاصل کیا، سیلاب کی تباہ کاری کی خبر ملتے ہی جمعیت علماء ضلع سہارنپور کے صدر مولانا حبیب اللہ مدنی صاحب نے ایک امدادی ٹیم مولا نا محمد اسعد حقانی کی سربراہی میں تشکیل دے کر سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ اور معائنہ کرایا پاؤں دھوئی ندی سے متصل پرنس کالونی، بسم اللہ کالونی، ناظم کا لونی ، طاہر گارڈن منش کالونی اور پرانا کلسیہ روڈ کے علاقے سیلاب کی وجہ سے بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ہزاروں افراد روٹی اور روزی اور طبی سہولیات سے محروم ہو کر رہ گئے مگر خدا بھلا کر ے ہمارے علماء کرام کا انہوں نے آگے بڑھ کر شروع دن سے ہی راحت پہنچانے کے لئے كمر کسی اور اپنے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی آپکو بتادیں کہ کل صبح سیکڑوں گھروں سے پانی کے اترنے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں بیماریاں پھیلنی شروع ہو گئیں ، اس لیے بھی علماء کرام نے ایک بڑے طبی کیمپ کا انعقاد کر کے ضرورت مند مریضوں کو مفت طبی امداد پہونچائی جو عظیم الشان کار خیر ہے علماء کرام کے اس عمل کی خوب سراہنا کی جا رہی ہے کہ جہاں سرکار اور سیاست داں خد پرستی میں مبتلا تھے وہیں علماء کرام کی ٹیم سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف رہی علماء کرام کے میڈیکل کیمپ کے آج کے پہلے ہی دن بڑی تعداد میں سیکڑوں مریض یہاں پہنچے اور انہوں نے کیمپ سے استفادہ حاصل کیااس موقعے پر قابل معالجوں کی ٹیم نے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کرتے ہوئے ادویات تقسیم کی۔

ڈاکٹر شہباز خان ، ڈاکٹر اطہر علی وارث ، ڈاکٹر مدیحہ انجم، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر عبدالصمد اور ڈاکٹر حسین پر مشتمل ماہر ڈاکٹروں کے ایک مضبوط پینل نے کیمپ کے لیے اپنی خدمات پیش کر تے ہوئے قریب 400 مریضوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت دوائیں فراہم کرائی۔ جمعیت علماء شہر سہارن پور کے صدر مولانا محمد ساجد کاشفی ،مولا نا محمد اسعد حقانی ، مولا نا محمد ذیشان مظاہری ، قاری محمد وسیم کا شفی اور حافظ محمد عمار کی کاوشوں سے یہ کیمپ بحسن و خوبی کامیابی کو پہنچا کیمپ کے آرگنائزر مولانا محمد اسعد حقانی نے بتایا کہ حسب ضرورت متاثرہ علاقوں میں مسلسل کیمپ لگائے جاتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے