عبدالمبین منصوری
(ہمدمؔ سیوانی)
سدھارتھ نگر
مولیٰ اپنے ہی کرم کے تو حوالے رکھنا
لب پہ شُکرانے کے ہر لمحہ نِوالے رکھنا
ذکر تیرا میں کرتا رہوں ہرپل یوں ہی
میرے سینے میں عبادت کے اُجالے رکھنا
کوئی لغزش نہ کوئی بھی خطا ہو ہم سے
اپنی رحمت سے ہم سب کو سنبھالے رکھنا
نادم اپنے گناہوں پہ ہے بندۂ تیرا
گھٹا رحمت کی میرے سر پہ بھی ڈالے رکھنا
میرے ملک میں پھیلی ہے جو مہلک وبا
پوری امت کو اس وبا سے بچائے رکھنا
درِ اقدس پہ جاکر کے یہ کہنا ہمدمؔ
میرے ہاتھوں میں کوثرکا تو پیالے رکھنا
