لکھنؤ: 17 ستمبر (پریس ریلیز): واحد بریانی، گومتی نگر کے ڈائریکٹر محمد جاوید اور احد قریشی نے اپنے ریسٹورینٹ واحد بریانی، گومتی نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ تقریباً دس سال سے یہاں باہر ایک چھوٹی سی دکان چلا رہا تھا۔ تقریباً ایک سال قبل مکان مالک وی پی سنگھ نے مجھے اسی مکان میں ریسٹورینٹ کھولنے کی اجازت دی اور یقین دلایا کہ آپ کا ریسٹورینٹ یہاں اچھی طرح چلے گا۔ مکان مالک کی یقین دہانی کے بعد میں نے اس جگہ کو ریسٹورینٹ کے طور پر تیار کیا۔

محمد جاوید نے کہا کہ میں نے ریسٹورینٹ کی تعمیر، تزئین و آرائش اور دیگر ضروری کاموں پر تقریباً 65 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ تاہم ایک سال مکمل ہونے کے بعد اب مجھے مکان خالی کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکان مالک کی کسی دوسرے شخص کے ساتھ ڈیل ہونے کی وجہ سے مجھے ریسٹورینٹ خالی کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔ محمد جاوید نے کہا کہ اگر مکان مالک چاہتے ہیں کہ میں مکان خالی کر دوں تو میری جانب سے ریسٹورینٹ میں لگائی گئی تقریباً 65 لاکھ روپے کی لاگت واپس کر دیں، جس کے بعد میں خود مکان خالی کرکے چلا جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میری لاگت واپس کیے بغیر مجھے زبردستی مکان خالی کرانے کی کوشش کی گئی تو میں اپنے حقوق کے لیے قانونی راستہ اختیار کروں گا اور قانونی طور پر اس معاملے کی لڑائی لڑوں گا۔
سوربھ شریواستو کے ذریعہ جاری پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے