ڈی سی بی کی سی ای او رینو کشواہا کے ذریعہ کئے گئے تبادلوں پر فوری روک

لکھنؤ: حکومت کی ٹرانسفر پالیسی کو نظرانداز کرتے ہوئے منمانے طریقے سے ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ بارہ بنکی ملازمین کے تبادلے کے حکم پر چیئرمین نے پابندی لگاتے ہوئے تحقیقات کا حکم صادر کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی سی بی کی سی ای او رینو کشواہا کے ذریعہ اس سے پہلے بھی کئی بار اپنے قریبی لوگوں کو اہم مقامات پر بٹھا کر غیر قانونی وصولی مہم کو شہ دے چکی ہیں لیکن اس بار کشواہا نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے حکومت کی ٹرانسفر پالیسی کو نظرانداز کرتے ہوئے کئی افسران و ملازمین سے پیسے وصول کر بڑا گاؤں، بشن پور، کرسی، دریا آباد، ردولی، سفید آباد، ٹکیت نگر، موئی نیز پٹرنگا برانچ ٹرانسفر کیا گیا جس کی شکایت موصول ہونے پر چیئرمین نے ٹرانسفر پر پابندی عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے