حیدرآباد 25/ ستمبر(مشرقی آواز جدید): جمعیت علماء ہند کے قومی صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم سے اردو اکیڈمی آندھراپردیش کے چیئرمین جناب الحاج محمد فاروق شبلی صاحب کی دفتر جمعیتہ علماء ہند دہلی میں خوشگوار اور بامقصد ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران ملت اسلامیہ کے اہم مسائل مختلف امور اور حالات حاضرہ پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔ اس موقع پر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی صاحب نے محبت و شفقت کا اظہار فرماتے ہوئےالحاج  فاروق شبلی صاحب کو دعاؤں سے نوازا۔
اللہ تعالیٰ اس ملاقات کو خیر و برکت کا ذریعہ بنائے اور تمام دینی و ملی خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے