ظہیر آباد 24 ستمبر (مشرقی آواز جدید): ظہیرآباد گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد کے پرنسپل پروفیسر اسلم فاروقی نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ سماجی خدمت کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔تفصیلات کے بموجب گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیرآباد میں آج این ایس ایس ڈے تقریب  شاندار انداز میں منائی گئی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر اسلم فاروقی نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اندر سماجی خدمت کا جذبہ اور شعور بھی پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی سماجی خدمت کی سرگرمیوں میں شرکت سے ان کی شخصیت اور ہمہ جہت نشوونما ہوتی ہے۔
کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر بی۔ لچیاہ نے کہا کہ طلبہ کو این ایس ایس سے تحریک حاصل کرتے ہوئے سماجی خدمت کی سرگرمیوں میں فعال طور پر حصہ لینا چاہیے۔
ڈاکٹر نرہری مورتی نے اس موقع پر کہا کہ انسان کی خدمت ہی خدا کی خدمت ہے۔ این ایس ایس پروگرام آفیسرز ایس۔ رامولو، ڈی۔ پریتی اور ایم۔ ڈی۔ مظفر علی نے کہا کہ این ایس ایس ایک بہترین پروگرام ہے اور تمام طلبہ کو اس میں شامل ہوکر سماجی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔
اس پروگرام میں جگن موہن، تنویر، پولیس پروین، سدپا، مبین، معراج ، مسرت، عرفانہ بیگم، زوہا، فاطمہ بیگم اور رانا تبسم کے علاوہ کالج کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور این ایس ایس رضاکاروں نے شرکت کی۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے