لکھنؤ: 3 ستمبر (پریس ریلیز): انجمن اصلاح المسلمین کے سکریٹری اطہر نبی، جوائنٹ سکریٹری سید بلال نورانی اور راشٹریہ سماجک کاریہ کرتا سنگٹھن کے کنوینر محمد آفاق کی ایک میٹنگ اطہر نبی کی رہائش گاہ پر سروودے نگر قبرستان کے معاملے کو لے کر ہوئی۔میٹنگ میں سروودے نگر قبرستان میں نگر نگم لکھنؤ کی جانب سے کرائے جا رہے مبینہ جبری تعمیراتی کام اور اس سے متعلق تنازعے پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔میٹنگ میں یہ بات واضح ہوئی کہ نگر نگم لکھنؤ کی جانب سے جو تعمیراتی کام کرایا جا رہا ہے، اس کے خلاف انجمن کی جانب سے دائر مقدمے میں وقف ٹریبونل نے کام روکنے کے لیے حکمِ امتناعی (اسٹے آرڈر) جاری کیا ہے۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ، لکھنؤ میں بھی مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔میٹنگ میں طے پایا کہ ایک دوسرے کے تعلق سے پھیلائی گئی تمام غلط فہمیاں دور ہو گئی ہیں۔ یہ بھی واضح ہوا کہ پیٹرول پمپ کے سلسلے میں اطہر نبی یا بلال نورانی نے کوئی ڈیل نہیں کی ہے۔تینوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ اگر کسی کے ذریعے ایک دوسرے کے خلاف کوئی غلط فہمی پیدا ہوتی ہے تو تینوں ایک جگہ بیٹھ کر باہمی گفتگو کے ذریعے اسے دور کریں گے۔اس معاملے میں تینوں نے باہمی اتفاق سے فیصلہ کیا کہ وہ نہ تو ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیں گے اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے