محبوب عالم سلفی
سدھارتھ نگر: ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر، یوپی کی سرپرستی میں ضلع کے مختلف مراکز پر منعقدہ سالانہ تعلیمی مظاہروں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا فائنل تعلیمی مظاہرہ آج، 10 اکتوبر 2026ء، بروز سنیچر، صدر دفتر نوگڑھ، سول لائن، کھجوریا روڈ، سدھارتھ نگر، یوپی میں منعقد ہوگا۔
ضلعی جمعیت کے ناظم عمومی مولانا وصی اللہ عبدالحکیم مدنی نے متعلقہ مدارس و مکاتب کے ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مرکز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی فائنل تعلیمی مظاہرے میں شرکت یقینی بنائیں۔
اللہ تعالیٰ اس تعلیمی مظاہرے میں شریک تمام طلبہ و طالبات، اساتذۂ کرام اور ذمہ داران کی محنتوں کو قبول فرمائے، طلبہ و طالبات کو علمِ نافع اور عملِ صالح سے نوازے اور اس پروگرام کو دینی و تعلیمی ترقی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔
