ہم غریبوں کے ہیں غم خوارِ حسین ابن علی
قوم ملت کے نگہدارحسین ابن علی
ہم گنہگار سیہکار کی بخشش کے لئے
ہوگئے رب سے طلبگار حسین ابن علی
اپنے مقتل میں بھی وہ درس و فا دیتے رہے
کتنے خود دار وفا دار حسین ابن علی
تھی خطا کاروں پہ بھی رحم و کرم کی بارش
رہبری کے لئے معیار حسین ابن علی
جس نے تلوار کی سایہ میں کیا ھے سجدہ
ھے نواسہ شہ ابرار حسین ابن علی
اپنے ناطق کو مصیبت سے بچائیں گے ضرور
ہاں وہی ہیں بڑے دلدار حسین ابن علی
طالب دعا
عبد الحکیم نوری ناطق مصباحی
