حافظ محبوب عالم سلفی

بتاریخ 14 نومبر 2026ء بروز سنیچر ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر کے زیر اہتمام منعقدہ دوسرے عظیم الشان انعامی مسابقۂ حفظِ قرآن کریم کے موقع پر مرکز آفاق لتحفيظ القرآن الكريم مہدئیا، نوگڑھ کی جانب سے مختلف علمی، دینی، دعوتی، تدریسی، صحافتی اور سماجی میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 16 ممتاز شخصیات کو خصوصی ایوارڈ، تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا، نیز شال پوشی کے ذریعے ان کی عزت افزائی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔

یہ اعزاز ان علمائے کرام، اہل علم اور سماجی شخصیات کی گراں قدر خدمات کے اعتراف اور ان کی حوصلہ افزائی کے جذبے کے تحت پیش کیے گئے، جنھوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں دین و ملت اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ ایوارڈ سے سرفراز ہونے والی شخصیات اور ان کی خدمات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

1۔ مولانا محمد ابراہیم رحمانی (شیخ الحدیث، جامعہ دار الہدیٰ، یوسف پور) کو ان کی طویل علمی، تدریسی، دعوتی اور سماجی خدمات، بالخصوص نصف صدی سے زائد عرصے تک طالبانِ علومِ نبوت کو حدیث کی امہات الکتب کی تدریس کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔

2۔ مولانا شمیم احمد ندوی (ناظم جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگر، نیپال) کو ان کی علمی، دعوتی، جماعتی اور صحافتی خدمات، بالخصوص جامعہ سراج العلوم السلفیہ، جھنڈا نگر، نیپال کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔

3۔ مولانا شہاب الدین مدنی (ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مشرقی یوپی) کو ان کی طویل علمی، تدریسی، تصنیفی، دعوتی اور تنظیمی خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند سے سرفراز کیا گیا۔

4۔ مولانا محمد ابراہیم مدنی (امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر) کو ان کی طویل علمی، تدریسی، قلمی، جماعتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔

5۔ مولانا وصی اللہ مدنی (ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر) کو ان کی طویل علمی، تدریسی، تصنیفی، جماعتی، تنظیمی اور دعوتی خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔

6۔ مولانا عبدالرحیم امینی (نائب امیر ضلعی جمعیت اہل حدیث، سدھارتھ نگر) کو ان کی طویل علمی، تدریسی، قلمی، جماعتی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔

7۔ مولانا مطیع اللہ سلفی (استاد، کلیۃ فاطمۃ الزہراء للبنات، کونڈرا گرانٹ) کو ان کی طویل علمی، تدریسی، تصنیفی، تنظیمی اور دعوتی خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔

8۔ مولانا ذکی نور عظیم ندوی کو ان کی تدریسی اور دعوتی خدمات، بالخصوص سنجیدہ، بامقصد اور فکر انگیز صحافتی خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔

9۔ حافظ عبدالسميع مدنی (وکیل الجامعہ، جامعہ اسلامیہ، دریا باد، سنت کبیر نگر) کو ان کی علمی، تدریسی، تصنیفی اور دعوتی خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔

10۔ حافظ راشد حسن مبارک پوری (استاد، جامعہ اسلامیہ فیض عام، مئو ناتھ بھنجن) کو ان کی علمی، تدریسی، تحقیقی، تصنیفی اور دعوتی خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔

11۔ ڈاکٹر فیضان احمد خان (ناظم، جامعہ اسلامیہ خیر العلوم، ڈومریاگنج) کو ان کی بہترین نظامت اور جامعہ اسلامیہ خیر العلوم کو تعلیمی و تربیتی اعتبار سے ایک منفرد اور نمایاں مقام عطا کرنے کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔

12۔ مولانا محمد ہاشم سلفی (ناظم، جمعیت اہل حدیث حلقہ نوگڑھ و استاد معہد الرشد، نوگڑھ) کو ان کی علمی، تدریسی، دعوتی اور سماجی خدمات نیز مرکز آفاق سے والہانہ لگاؤ رکھنے کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔

13۔ مولانا جمشید عالم عبدالسلام سلفی (ناظم، جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ و استاد المعہد الاسلامی انوار العلوم، گنجہڑا) کو ان کی گراں قدر علمی، تدریسی، تصنیفی، جماعتی اور سماجی خدمات، نیز مرکز آفاق سے والہانہ وابستگی کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔

14۔ مولانا سعود اختر عبدالمنان سلفی (نائب ناظم جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر و مدیر ماہ نامہ السراج جھنڈا نگر، نیپال) کو ان کی علمی، تدریسی، صحافتی، تنظیمی اور دعوتی خدمات نیز مرکز آفاق سے گہری عقیدت رکھنے کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔

15۔ مولانا عبدالرشید محمد فاروق سلفی (نائب ناظم جمعیت اہل حدیث حلقہ شہرت گڑھ و پرنسپل المعہد الاسلامی بحر العلوم، انتری بازار) کو ان کی علمی، تدریسی، رفاہی، تنظیمی اور دعوتی خدمات نیز مرکز آفاق سے والہانہ لگاؤ رکھنے کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند سے نوازا گیا۔

16۔ حافظ محبوب عالم عبدالسلام سلفی (استاد مدرسہ عثمان بن عفان و کلیۃ الزہراء للبنات، چنروٹا، نیپال) کو ان کی علمی، تدریسی اور قلمی خدمات، دینی کتابوں کی اشاعت و ترویج، نیز دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے کے اعتراف میں تکریمی شیلڈ اور توصیفی سند پیش کی گئی۔

اس موقع پر مرکز آفاق کے ڈائریکٹر مولانا رفیع احمد ندوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دینی، علمی، دعوتی اور سماجی میدانوں میں خاموشی اور اخلاص کے ساتھ خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ نئی نسل کو بھی خدمتِ دین و ملت کے جذبے سے سرشار کیا جا سکے۔

بلاشبہ معاشرے میں علم و دین کی خدمت کرنے والوں کی قدر افزائی ایک مستحسن روایت ہے۔ اس سے نہ صرف اہل علم کی خدمت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، بلکہ نئی نسل کو بھی علمی، دعوتی اور سماجی میدانوں میں آگے بڑھنے کا حوصلہ ملتا ہے۔ امید ہے کہ مرکز آفاق کا یہ قابل تحسین اقدام آئندہ بھی جاری رہے گا اور دیگر اداروں کے لیے بھی ترغیب کا باعث بنے گا۔

اللہ تعالیٰ مرکز آفاق کے ناظم اور مذکورہ تمام شخصیات کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کے علم و عمل، مال و منال اور عمر میں برکت عطا فرمائے اور انھیں مزید دینی و ملی خدمات انجام دینے کی توفیق بخشے۔ آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے