500 طلباء نے لیا حصہ، ضلعی سطح پر 5 سنٹرز میں لگ بھگ 3000 بچوں نے کی شرکت

وقارآباد 25/ نومبر( نمائندہ ۔جی۔یم): جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیرنگرانی جامع مسجد محمدیہ منے گوڑہ اور گورنمنٹ جونئیر کالج کوڑنگل میں سالانہ تحریری مسابقہ منعقد ہوا اور ان دونوں سنٹرز میں 500 طلباء نے حصہ لیا۔
مولانا محمد اقبال خان صاحب منے گوڑہ اور انتظامی کمیٹی جامع مسجد محمدیہ کی زیر نگرانی جامع مسجد محمدیہ میں اور مولانا محمد عبدالباسط صاحب رشادی صدر جمعیۃ علماء تعلقہ کوڑنگل و حافظ محمد یوسف صاحب خازن جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیرنگرانی گورنمنٹ جونئیر کالج کوڑنگل میں ان مسابقوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا اور دونوں مقامات پر آس پاس کے دیہاتوں سے بھی بچوں کی بڑی تعداد نے ان مسابقوں میں بڑے ذوق وشوق سے حصہ لیا۔
مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیرنگرانی اور ڈاکٹر حافظ عبدالسلام صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیرنظامت پورے ضلع کے پانچ سنٹرز(وقارآباد،مرپلی،منے گوڑہ،کوڑنگل اور تانڈور)میں لگ بھگ 3000 بچوں نے اس مسابقہ میں حصہ لیا۔
اور سنٹر کی سطح کے ممتاز طلباء کو ان کے مقامات پر نیز ضلعی سطح کے ممتاز طلباء کو 11 ڈسمبر بروز جمعہ تانڈور میں ہونے والے عظیم الشان اجلاس عام میں گراں قدر انعامات اور یادگار مومنٹوز سے نوازا جائے گا۔
 واضح رہے کہ ان مسابقوں میں پانچوں سنٹرز کے جمعیۃ علماء کے اراکین نے مسابقوں کو کامیاب بنانے کے لیے انتھک کوششیں کیں۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے