کوہیردکن 25/ (نمائندہ۔جی۔یم): کوہیر میونسپل کے اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کوہیر میونسپل چیئرمین مسٹر یم اشوک کے ہاتھوں عمل میں آئی۔تفصیلات کے بموجب اسٹریٹ لائٹس ریلوے گیٹ تا قدیم بس اسٹانڈ،امبیڈکر چوک،بیدر بیس،حضرت مولانا معزالدین ترکی درگاہ،معروف علی درگاہ، مین روڈ، گورنمنٹ جونیئر کالج، سرکاری دواخانہ، جیسے دیگر اہم شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس لگائی گئی۔اس موقع پر بتایا گیا کہ مذکورہ بڑے لائٹس کی روشنی سے خواتین، بچوں،بزرگوں کی حفاظت میں مدد ملےگی۔
واضح رہے کہ کوہیر شہر میونسپلٹی کی جانب سے راستوں،نالیوں،کی صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات وترقی کے کام جاری ہیں۔اس موقع پر میونسپل چیئرمین مسٹر یم اشوک،وائس چیئرمین مسٹر یم اے حنان جاوید، میر مظفر حسین صدر ٹاؤن کانگریس پارٹی، محمد رفیع الدین کونسلر،سریشاکونسلر،وارڈ نمبر 14 کونسلر محمد محمود علی عرف عمو بھائی جیسے دیگر کونسلر اور کانگریس قائدین و کارکنان موجود تھے۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے