منڈل ایجوکیشن آفیسر نے ہندوستانی آئین کی اقدار، اصولوں اور اہمیت پر روشنی ڈالی

کوہیردکن 26/ نومبر ( نمائندہ۔جی۔یم): ضلع پریشد ہائی اسکول دگوال میں یومِ دستور نہایت جوش و خروش اور شاندار انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر منڈل ایجوکیشن آفیسر جناب محمد ذاکر حسین نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور ہندوستانی آئین، تمہید، بنیادی حقوق، بنیادی فرائض، مساوات، سماجی انصاف اور حقِ تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے دستور ساز کمیٹی کے صدر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے طلبہ کو ان کے تعلیمی، مساوات، نظم و ضبط اور سماجی انصاف کے اصولوں پر عمل کرنے کا مشورہ دیا۔
طلبہ کی تقاریر اور مختلف سرگرمیاں
طلبہ نے ہندوستانی آئین کی اہمیت پر تقاریر پیش کیں۔ بعض طلبہ نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کا روپ دھار کر ان کی خدمات کو اجاگر کیا۔ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
اس پروگرام میں انچارج ہیڈ ماسٹر جناب ایم۔ سرینواس، وینکٹیشور گوڑ، رام چندر، بھیم ونشی، اشونی، مائیکالا سرینواس، افتخار، بدرالدین، آنند، چندر شیکھر، للتھا، بھارگوی، بی۔ جی۔ وجئے لکشمی، وسنت راج، فزکس کویتا، ہندی کویتا، امت الانجم، مادھوی، وسودھا، ثمینہ، عبدالمجیب اور جھرنپا سمیت دیگر اساتذہ نے شرکت کی۔
آئینی اقدار کے تحفظ کا عہد
تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے انصاف، آزادی، مساوات اور اخوت جیسی آئینی اقدار کے تحفظ اور ایک مضبوط، جامع اور جمہوری ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کا عہد کیا۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے