سدھارتھ نگر: ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر،یوپی کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمی و دعوتی اور جماعتی حلقوں میں یہ اندوہناک خبر بڑے رنج و غم کے ساتھ سنی اور پڑھی گئی کہ جماعت کے معروف عالم دین اور میرے غم گسار دوست محب مکرم برادر عزیز مولانا اعجاز احمد سنابلی کے والد محترم جناب حکیم عبدالوکیل رحمہ الله کا طویل علالت کے بعد بقضائے الہی کل گذشتہ مورخہ:24/7/23 بروز سوموار بعد نماز عصر بمقام پپرا بھوج میں انتقال ہوگیا ہے- انا لله وانا اليه راجعون۔ تغمده الله بواسع رحمته ورضوانه۔

اعلان کے مطابق موصوف کی نماز جنازہ مورخہ : 25/7/23 بروز منگل بوقت ساڑھے دس بجے دن ان کے آبائی وطن پپرا میں جامعہ خدیجہ الکبری نیپال کے شیخ الحدیث شیخ مطیع اللہ مدنی کی امامت میں ادا کی گئی ہے،موسم کی خرابی اور بارش کے باوجود ہند ونیپال اور قرب وجوار سے کثیر تعداد میں علماء، طلبہ اور سرکردہ اسلامی وسیاسی شخصیات نے شریک ہوکر دعائے مغفرت اور ہزاروں سوگ واروں نے اپنی پرنم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا- اللهم اغفر له وارحمه-

موصوف نیک سیرت اور احکام شریعت کے پابند تھے،بڑی اہتمام اور ذوق وشوق کےساتھ صوم وصلاة بطورِ خاص صلاة تہجد اور تلاوت قرآن کریم کا اہتمام کرتے تھے –

ناظم جمعیت مولانا وصی اللہ مدنی نے کہا کہ "ہم ضلعی جمعیت اہلِ حدیث، سدھارتھ نگر کے تمام عہدے داران، کارکنان مع ارکان عاملہ وشوری محترم کے غمزدہ اہل وعیال، رفقاء واحباب کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور لاحق غم و پریشانی میں برابر کے شریک ہیں-

اس غم و اندوہ اور مصیبت کے وقت ہم بھی وہی الفاظ کہتے ہیں جو نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم تعزیت کے لیے کہا کرتے تھے:

آپ تمام احباب جماعت وجمعیت سے گزارش ہے کہ موصوف کی مغفرت اور رفع درجات کے لیے خلوص وللہیت سے دعا کریں-

اللہ تعالی ان کی نیکیوں اور طاعات وعبادات کو شرفِ قبولیتِ سے نوازے اوربشری لغزشوں کو در گذر کرتے ہوئے جنت الفردوس کامکین بنائے اور تمام لواحقین و پسماندگان خصوصاً مولانا اعجاز احمد سنابلی، برادرم افروز خاں اور دیگر اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق ارزانی عطا کرے- آمين۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے