پکھرایاں کانپور (نمائندہ): مولانا مطلوب الرحمن صاحب مکیاوی ناظم مدرسہ مصباح العلوم عہد جدید کے نامور عالم بہترین مقرر اور بے مثال خطیب تھے اپنے مخصوص انداز بیان سے ہر خواص وعام کو گرویدہ بنانے والے ماہر فن تھے غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل اور صاحب لسان تھے اور مخلص تھے اپنی زندگی میں عام طور سے وہ اپنے زبان و بیان کے ذریعہ جانے گئے فن خطابت کامل درجہ کی تھی بڑے بڑے لوگ علماء اور عوام مولانا کے بیان کے منتظر ہوا کرتے تھے انکے بیانات میں بلا کی روانی، امت کے تئیں ہمدردی اور فکر مندی تھی بہترین انداز بہترین آواز اور بہترین طریقہ استدلال قوت فہم اعلیٰ درجہ کی تھی،قوم مسلم کے لئے انہوں نے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں مولانا مرحوم ملکی سطح پر مقبول اور محبوب تھے تاہم سیتامڑھی مدھوبنی اور اطراف کے لئے مولانا کی ذات ایک محسن کی تھی میری مولانا سے بارہا ملاقات ہوتی رہی اور ہر بار حضرت بے انتہاء شفقت اور محبت سے پیش آتے۔
حضرت سے آخری ملاقات دارالعلوم عزیزیہ برار سیتامڑھی میں یک روزہ جلسہ دستاربندی و تعلیمی بیداری کانفرنس میں ہوئی تھی، کیا بڑا اور چھوٹا اپنا یا بیگانہ سبھی سے یکساں حسن سلوک کا معاملہ کرتے۔ ان کی رحلت نے ایک جہاں کو مغموم کر دیا، اللہ ملت اسلامیہ ہندیہ کو ان کا نعم البدل نصیب فرمائے۔
