منااکھیلی۔ 29؍اگست (عبدالقدیرلشکری): چٹگوپہ تعلقہ کے نرنہ دیہات میں سید محبوب علی ولد اسمٰعیل صاحب اور دیہات کے 50کسان افراد کے درمیان گزشتہ 10سال سے 8فٹ کے راستے کا مسئلہ حل طلب تھا۔ چٹگوپہ تعلقہ کے تحصیلدار رویندر داما ، محمد حنیف نائب تحصیلدار، اور محکمہ مالگذاری کے انسپکٹر مسٹر سنجے نے خود مقام پر پہنچ کر جگہ کامعائنہ کے لئے کسانوں سے رابطہ کیا۔ گرام پنچایت منگلگی کے چیرمین پنڈلک راؤ ارکی ، گرام پنچایت نرنہ کے چیرمین سنجو کمار، پرشانت کیڑکر، نور پاشاہ ، شہاب الدین نرنہ اور گاؤں کے اہم افراد کے سامنے مقام پر پہنچ کرمعائنہ کرتے ہوئے نرنہ دیہات کے سروے نمبر205کا کسانوں اور گاؤں کے افراد کی بہتری کے لئے 8فٹ قدیم نقشہ کے مطابق راستہ کا مسئلہ حل کرلیاگیا۔ یہ بات ایک پریس نوٹ کے ذریعہ بتائی گئی ہے۔
