مکرمی!
سب سے پہلے تو سپریم کورٹ کے موجودہ بینچ کو حالیہ فیصلوں پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، اور اس کے کارناموں کو خراج تحسین، بڑے ادب و احترام کے ساتھ چند سوالات حاضر خدمت ہیں۔
۱۔ جب ہمارے ملک میں سرحد وں اور اندرون ملک کی حفاظت اور امن و امان قائم کرنے کے لئے فوج و سپاہی کا ایک مضبوط اور مستحکم شعبہ موجود ہے تو پھر ہمارے ملک میں متوازی فورس کیوں ؟ اسکے لئے ٹریننگ دینے اور آتشیں اسلحہ کے استعمال کی اجازت دینا ہمارے ملک کے مفاد میں نہیں ہے یہ ملک میں خانہ جنگی کرانے کی تیاری ہے۔
۲۔ ہمارے ملک عزیز کے پاس ایک آئین ہند ہوتے ہوئے دوسرے آئین کی حمایت کرنا آئین ہند کی توہین نہیں ہے؟
اسکے خلاف فوری ایکشن لیکر ان مجرموں کو کیفر کردار تک پہونچانے کی کوشش کریں تاکہ ملک سے خانہ جنگی اور فرقہ واریت کیعفریت کاخاتمہ ہو سکے۔
احمد کمال عبدالرحمان ندوی
ناظم جامعہ رحمانیہ اسلامیہ ، رحمان نگر، کشی نگر (یوپی)
