بودھن سے سواری کے مفت انتظامات ہیں۔

10ستمبر2023ءبروز اتوار کو پانچ بجے بعد عصر نلگنڈہ میں منعقدہ جمعیت علماء کے عظیم الشان اجلاسِ عام میں دور دراز علاقوں سے ھزاروں لوگ پہونچنے والے ہیں قائدِ جمعیت صدرِ محترم حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب دامت برکاتہم وعمت فیوضھم کا خصوصی خطاب ھوگا۔ اجلاس کی صدارت محترم الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش فرمائیں گے اور نگرانی حضرت مولانا سید احسان الدین قاسمی صاحب فرمائیں گے۔

شہرِ بودھن کے حفاظ وعلماء کے علاوہ عامة المسلمین سے اس اھم اجلاس میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے ۔۔۔اجتماعی طور پر شرکت کے خواہشمند حضرات کے لئے بھی سواریوں کا نظم کیا جارہاہے۔ مساجد کے ائمہ وخطیب حضرات سے بھی گزارش ہے کہ کسی نماز کے موقع پر اس اجلاس میں شرکت کی اپیل فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لئے جمعیت علماء بودھن کے ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

مذکورہ اطلاع مولانا محمد عبد الحمید السائح قاسمی ناظم مدرسہ معاذ بن جبل ،صدر جمعیۃ علماء بودھن رابطہ نمبر 7013392264 نے دی ہے، ساتھ ہی اراکینِ جمعیۃ کی فہرست بھی جاری کی ہے جن میں حافظ شیخ نصیر صاحب ، حافظ عبد المغنی صاحب ، حافظ احمد پاشاہ صاحب ، حافظ سہیل صاحب ، حافظ فرحان صاحب ، حافظ مبین صاحب ، حافظ شیخ نعیم صاحب، حافظ محمد معین صاحب ، حافظ عبد الرحمان صاحب ، حافظ خواجہ صاحب ، حافظ فیروز خان صاحب ، حافظ سراج صاحب ، مولانا آصف قاسمی صاحب ، حضرت مولانا خالد بیگ قاسمی صاحب ، مولانا عقیل حسامی صاحب ، حافظ اجمل صاحب ، حافظ متین صاحب ، حافظ آصف صاحب ،حافظ اظہر صاحب ، حافظ مبین صاحب مدھول ، حافظ سید ثقلین صاحب ، حافظ جاوید صاحب ، حافظ ابوذر صاحب ، حافظ اسداللہ صاحب، مولانا الماس خان پانڈو فارم ، حافظ تفہیم صاحب، مفتی عبد الجبار حسامی صاحب ،حافظ آصف صاحب، مفتی یوسف صاحب ، حافظ عبد الملک، حافظ رضی الدین صاحب ، حافظ حمزہ صاحب ،حافظ سلمان پاشاہ ، حافظ امیر صاحب ، مولانا عبدالعظیم صاحب، مولانا عبدالقدوس قاسمی صاحب، حافظ عامر صاحب ، حافظ ساجد صاحب ،حافظ عبد الاحد صاحب شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے