(عبدالمبین منصوری)

سدھارتھ نگر: سول سدھارتھ بار ایسوسی ایشن سدھارتھ نگر نے بار کونسل آف اترپردیش کے حکم کے مطابق صدر رادھیشیام مشرا کی قیادت میں اور جنرل سکریٹری سدھاناتھ پانڈے کی نظامت میں ایڈوکیٹ سوسائٹی نے مرکزی دروازے پر بیٹھ کر قومی لوک عدالت کا بائیکاٹ کرتے ہوئےسول کورٹ کے سامنے احتجاج کیا ۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ہاپوڑ ضلع میں وکلاء پر لاٹھی چارج کے قصورواروں کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے ریاست کے وکلاء میں اتر پردیش حکومت کے خلاف زبردست احتجاج اور غصہ پایا جاتا ہے۔

اس دوران سول سدھارتھ بار ایسوسی ایشن سدھارتھ نگر نے ریاستی حکومت پر سخت اعتراض کیا اور فیصلہ کیا کہ جب تک اترپردیش حکومت مجرموں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کرتی اور آفیسرز پروٹیکشن بل کو لاگو نہیں کرتی تب تک وہ اپنا احتجاج ختم نہیں کریں گے۔

سول سدھارتھ بار ایسوسی ایشن سدھارتھ نگر کے ضلع صدر رادھیشیام مشرا نے کہا کہ جب تک ہاپوڑ کے وکلاء پر لاٹھی چارج کے مجرموں کو سخت سزا نہیں دی جاتی اور ریاست میں ایڈوکیٹ پروٹیکشن ایکٹ نافذ نہیں کیا جاتا تب تک ریاست میں وکلاء کی ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔

سول سدھارتھ بار ایسوسی ایشن سدھارتھ نگر کے جنرل سکریٹری سدھ ناتھ پانڈے نے کہا کہ اب وکلاء پر بہت ظلم ہو چکا ہےاب برداشت کی حد پار ہو چکی ہےاس لیے اب ہمیں آر پار کی لڑائی لڑنی ہے تبھی ہم خود کو محفوظ سمجھ سکیں گے۔

سول سدھارتھ بار ایسوسی ایشن سدھارتھ نگر کے سابق ضلع صدر اکھنڈ پرتاپ سنگھ نے کہا کہ میں ریاست کے تمام وکلاء کی جانب سے اتر پردیش کی یوگی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہاپوڑ لاٹھی چارج کے اصل قصورواروں کے خلاف جلد از جلد سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ انہیں فوری طور پر برطرف کیا جائے ورنہ وکلاء کی یہ تحریک مسلسل جاری رہے گی۔

قومی لوک عدالت کے بائیکاٹ کی وجہ سے پوری ریاست میں حکومت کو بڑے پیمانے پر ریونیو کا نقصان ہونے کا خدشہ ہے اور وہ لوگ جو دور دراز سے لوک عدالت میں اپنے کیس نمٹانے کے لیے آئے تھےسب اپنے اپنے گھروں کو مایوس لوٹ گئے۔

مذکورہ تحریک میں ایڈوکیٹ مہتاب حیدر رضوی، وکاس کمار شکلا، احتشام الدین، متھلیش کمار شکلا، اچیوتانند پانڈے، اندو کمار سنگھ، اونیش کمار دویدی پنکج، امیش سنگھ، آشوتوش پانڈے، اجے کمار پانڈے، دیویندر اپادھیا، اشفاق احمداور دیگر شامل تھے۔ ودیا نند، بھاسکر وغیرہ سینکڑوں وکلاء مذکورہ احتجاج میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے