سید عزیز الرحمٰن
اٹوا(سدھارتھ نگر): بزم اربابِ ادب اٹوا کی 80 ویں ادبی شعری ماہانہ طرحی نشست جناب التجاحسین نور صدیقی صاحب کی صدارت اور جناب جمال اجمل صاحب کی نظامت میں جمال ٹریڈرس پر نیزشب میں آن لاٸن تحریری ، منعقد ہوٸی، جس میں شعرآ ٕ کرام نے اپنےکلام پیش کیے، نشست کا آغاز جناب صغیررحمانی کے نعتیہ کلام سے ہوا، چنندہ اشعار اردو دوست، باذوق قارٸین کی نذر ہیں ۔
پابندیاں ہزار لگائی تھیں عدو نے
لیکن مرا رفیق نہیں مجھ سے جدا ہے
التجاحسین نورصدیقی
ہے فخر ہر اک بھارتی کو اپنا ترنگا
اب چاند پہ بھی دوستو! لہرانے لگا ہے
جمال قدوسی
جنت کا صرف وہ ہی ہے حق دار باخدا
قاٸم ہے اپنے دیں پہ جو ایماں پہ چلا ہے
برہم دیو شاستری پنکج
پرواز ہے باقی نہ چٹانوں پہ بسیرا
شاہین کا پر آج کتر ڈالا گیا ہے
ظہیر رحمانی
اک شمع محبت کو بجھا دینے کے درپے
ژالہ بھی ہے، طوفان بھی، آندھی ہے ہوا ہے
محمد جمال اجمل
کچھ ریت ہی دنیا کی چلی آئی ہے ایسی
جس کو بھی دل وجان سے چاہا وہ خفا ہے
سید عزیز الرحمٰن عاجز
ملتی ہے مقدر سے محبت کی یہ منزل
ضاغط تیری قسمت میں فقط آہ و بکا ہے
شکیل ضاغط
آقا کے مِرے ایسے تھے کردار مثالی
دشمن بھی ادا دیکھ کے قربان ہوا ہے
ضمیر احمد ضمیر قاسمی
صندل کی سی خوشبو مِری سانسوں میں بسی ہے
پھولوں کے تبسم نے مجھے جب سے چھوا ہے
ارشد اقبال
پی لوں گا اگر ہاتھ سے وہ مجھ کو پلادے
وہ زہر کو بھی کہہ کے پلا دے کہ دوا ہے
عبدالمبین مبیں
وہ شوخ ادا جو مجھے یاد آۓ ہے اکثر
قدرت کی طرف سے اسے ہر حسن ملا ہے
جمال شاکر
رسوا سرِ بازار تجھے ہونے نہ دوں گا
جا بخش دی جاناں تجھے گر تیری خطا ہے
عبدالرب جوہر
جیتا ہوں تو آسانی سے جینے نہیں دیتے
مرتا ہوں تو میت پہ مِری آہ و بکا ہے
رحمت علی راہی
اس موقع پر عباس چودھری وغیرہ بھی شریک بزم رہے۔
