مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم میں تکمیل حفظ قرآن پر دعائیہ تقریب منعقد
سعادتگنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم میں ماسٹر محمد اسرار فیضانی کے صاحبزادے محمد ریان کے قرآن پاک مکمل کرنے پر دعاٸیہ تقریب منعقد ہوئی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوۓ مفتی محمد عارف نے کہا کہ آج ہماری قوم پستی اور تنزلی کا شکار ہے ہر طرف ظلم و زیادتی کا بازار گرم ہے اس کی ایک خاص وجہ یہی ہے کہ ہمارا رابطہ قرآن سے منقطع ہو چکا ہے جو قرآن میں ہے وہ ہماری زندگی میں نہیں ہے اور جو ہماری زندگی میں ہے وہ قرآن میں نہیں ہے اگر ہم بطور مسلمان اسلامی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو قرآن کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد غفران قاسمی و منیجر محمد ارشاد انصاری نے شرکت کی۔
دعاٸیہ پروگرام میں ماسٹر محمد اسرار فیضانی، انوار فیضانی، محمد ابرار، قاسم ٹیلر، ماسٹر الیاس، ماسٹر راشد، ماسٹر محفوظ، ماسٹر عتیق کی موجودگی قابلِ ذکر ہے۔ مجلس میں شریک سبھی حضرات نے بچوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ پروگرام کے آخرمیں مفتی محمد عارف کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
