بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری): شہر کے محلہ نہرو نگر کمپنی باغ میں واقع کومل سنگیت اکیڈمی میں مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت صغیر نوری نے کی جبکہ نظامت آدرش بارہ بنکوی نے کی۔ارشاد بارہ بنکوی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر شعراء نے بہترین اشعار پیش کیے۔

کتنا عجیب ہوتا ہے قسمت کا کھیل بھی

سکہ بدل گیا کبھی کانسا بدل گیا

صغیر نوری

 

تب جاکے کہیں آپ ہوئے ہم سے مخاطب

جب چیخ پڑی بزم میں تنہائی ہماری

ارشاد بارہ بنکوی

 

میل نفرت کا اگر سب کے نہ من سے نکلا

کوئی مقصد نہ مرے شعر و سخن سے نکلا

ڈاکٹر ریحان علوی

 

کھاکر فریب بن گیا آخر میں آئینہ

دنیا کو دیکھنے کا ہنر مجھ میں اگیا

آدرش بارہ بنکوی

 

نہ آنکو قد سے مرا حوصلہ مرے یارو

مرے چراغ ہوا کا شکار کرتے ہیں

کرن بھاردواج

 

مرا نام سنتے ہی کھل جانا اس کا

کہیں وہ مجھے چاہتا تو نہیں ہے

عباس کاشف

 

اب شکوہ شکایت نہ گلا ہے کوئی

مدتوں بعد مجھے اپنا ملا ہے کوئی

امن سونی

ان کے علاوہ اویناش کمار، انجو سریواستو، فیضان احمد وغیرہ نے بھی اپنے اشعار پیش کیے۔

آخر میں کومل سنگیت اکیڈمی کے منیجر اور پروگرام کے منتظم رتن سنگھ نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے