مہراج گنج 17/اکتوبر (نمائندہ): گزشتہ شب دس بجے کے قریب مہراج گنج اور اس کے نواح میں آنے والے آندھی اور طوفان سے کافی زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔بہت سارے کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں اور کچھ فصلیں آندھی اور طوفان کی شدت سے زمیں بوس ہوگئی ہیں ۔
آٹھ دس مقام پر روڈ کے کنارے واقع بجلی کے کھمبے بھی ٹوٹ کر زمین پر آگیے ہیں تو کچھ جگہوں پر پرانے اور گھنے درخت بجلی کے تاروں پر آپڑے جس کی وجہ سے شام سے ہی بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوگیئ ہے۔
صدر بلاک کے موضع سونرا میں ایک گھنا درخت مکان پر گرپڑا ہے جس سے مکان کے سامنے کا حصہ متاثر ہوگیا تا ہم کسے کے زخمی ہونے خبر نہیں ہے ۔
ضلعے میں اس آندھی طوفان سے ہونے والے مالی نقصان کا ابھی کوئی تخمینہ نہیں ہے دوسری جانب ابھی تک کسی جانی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔لیکن جگہ جگہ درختوں کے زمین پر گرنے اور بہت ساری جگہوں پر بجلی کے کھمبوں کے گرجانے کی وجہ سے کچھ جگہوں پر بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔اور لوگوں کو موبائل فون چارج کرنے کے لیے ادھر ادھر بھٹکتے دیکھا جارہا ہے ۔
