بیدر۔ 16؍اکتوبر (پریس نوٹ ): دانش پبلک اسکول ، ملتانی کالونی بیدر کے ذہین طلبہ میں بیاگ اور نوٹ بکس کی تقسیم جناب محمد عبداللہ آزاد سی آرپی شاہ گنج کلسٹر اور صحافی محمدیوسف رحیم بیدری کے ہاتھوں عمل میں آئی۔اس موقع پر سی آرپی عبداللہ آزاد نے ٹیچرس سے کہاکہ وہ بچوں کی نفسیات کاخیال رکھتے ہوئے انہیں تعلیم دیںلیکن بچوں کی نفسیات سے ناجائز فائدہ اٹھانا غلط بات ہوگی ۔اولیائے طلبہ کا ہرماہ یاسہ ماہ میں اسکول کی جانب سے اجلاس منعقد کیاجانا چاہیے، جس میں اولیائے طلبہ کی صدفیصد شرکت کو یقینی بنایاجائے۔ اردو صحافی جناب محمدیوسف رحیم بیدری نے طلبہ اور ان کے والدین کی معاشی حیثیت سے متعلق سروے پر زور دیا۔اور سروے سے سلم علاقوں کی معاشی صورتحال اور بچہ کے اسکول کم آنے سے متعلق اسباب کا پتہ چل سکتاہے۔ جناب بیدر ی نے معلمات سے کہاکہ وہ اس قدر ضرور پڑھائیں کہ خود مطمئن ہوسکیں ۔ اگر ہم مطمئن ہیں اور اپنے رب کے سامنے اپنے فرائض سے متعلق جواب دے سکتے ہیں توپھر دنیا کی کوئی طاقت طلبہ کو ترقی کرنے سے روک نہیں سکتی۔ دانش پبلک اسکول کے چیرمین جناب محمدتاج الدین عرف بابوتمبولی ، جناب ایم ڈی زوحان سکریڑی اسکول ، ڈاکٹر تسلیم بیگمکے علاوہ دیگر معلمات بھی موجودتھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے