عبدالغفار صدیقی(میڈیا انچارج)
9897565066
تاج پور، ضلع بجنور(پریس نوٹ:2؍نومبر2023): ندوۃ العلماء کے سابق ناظم اور سابق صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نیز مشہور عالم دین و مفکر اسلام مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی ؒ کی حیات و خدمات کے موضوع پر دورروزہ سمینار ۴اور ۵؍ نومبر بروزہفتہ و اتوارجامعۃ الفیصل راجہ کے تاج پور ضلع بجنور اترپردیش میں منعقد کیا جارہا ہے ۔یہ سمینار عالمی رابطہ ادب اسلامی کی جانب سے ہوگا ۔ سمینار کے کنوینر ڈاکٹر سراج الدین ندوی نے بتایا کہ سمینار کا افتتاحی اجلاس 4؍نومبر بروزہ ہفتہ، صبح ساڑھے نوبجے ہوگا۔ جس کی صدارت ندوۃ العلماء لکھنؤ کے ناظم مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی دامت برکاتہم فرمائیں گے۔ عالمی رابطہ ادب اسلامی ممالک شرقیہ و ہند کے صدرمولانا محمد جعفر مسعود حسنی ندوی بھی شریک اجلاس ہوں گے ۔
اس موقع پر مضافات کے علماء و دانشوران کے علاوہ پورے ملک سے اہل علم و مقالہ نگاران شرکت فرمائیں گے۔ ڈاکٹرسراج الدین ندوی کے مطابق دارالعلوم دیوبند،مظاہر علوم سہارن پور ،جامعۃ الفلاح اعظم گڑھ ،جامعہ ملیہ دہلی ،عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی وغیرہ سے ریسرچ اسکالرس اور اساتذہ و ذمہ داران شرکت کریں گے ۔ابھی تک60مقالے موصول ہوچکے ہیں،جبکہ 300سے زائدبیرونی افراد نے شرکت کی اطلاع دی ہے ۔موصوف نے یہ بھی بتایا کہ یہ 39واں سمینار ہے جو عالمی رابطہ کے تحت ہورہا ہے اور تاج پور میں یہ دوسرا سمینار ہے اس سے قبل 2018میں ادب اطفال کے موضوع پر ہوا تھا ۔آخر میں موصوف نے قارئین و اصحاب علم سے سمینار میں شرکت کرنے کی درخواست کی ہے ۔
