بزمِ تحفظ اردو کی ماہانہ طرحی نشست منعقد
بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): اردو صرف ایک زبان ہی نہیں بلکی ایک تہزیب ہے۔اردو سے واقفیت رکھنے والے ہر شخص کی معاشرہ میں عزت ہوتی ہے اور لوگ اسکا احترام کرتے ہیں۔مذکورہ خیالات کا اظہار بزمِ تحفظ اردو فتح پور کی جانب سے ماہانہ طرحی نشست کے موقع پر بزم کے روح رواں و ناظم نشست احمد سعید حرف نے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج نئی نسل اردو سے دور ہو رہی اس پر ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔مصرع طرح ۔چلو میں ہاتھ بڑھاتا ہوں دوستی کے لئے۔پر ہونے والی اس طرحی نشست کی صدارت استاد شاعر عبد الرؤف حیات فتح پوری اور نظامت نٸی نسل کے نماٸندہ شاعر و سماجی کارکن احمد سعید حرف نے کی،جب کی ماسٹر عرفان بارہ بنکوی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پسندیدہ اشعار نذر قارئین ہیں:-
شب فراق ہے بیٹھا میں لکھ رہا ہوں غزل
حیات کس کے لئے، ایک اجنبی کےلئے
حیات فتح پوری
وفا، خلوص، محبت ہو یا کہ سچاٸی
بہت ہی خاص ہیں،رشتوں کی پختگی کے لئے
ماسٹر عرفان بارہ بنکوی
چلو یہ مانا ہے رہبر سے کارواں بدزن
تو کوئی ڈھونڈ کے لاؤ نہ رہبری کے لئے
راہی صدیقی
یہ مال و زر کی ہوس، تخت و تاج کی چاہت
پڑیگا چھوڑنا سب کچھ قلندری کے لئے
احمد سعید حرف
خدا نے بخشی جو نعمت وہ ہے سبھی کے لئے
مگر یہ شعر و سخن ہے کسی کسی کے لئے
حسن نعیمی
فقط بدن کی صفائی سے کچھ نہیں حاصل
صفائی دل کی ضروری ہے بندگی کے لئے
حسان ساحر
وہ درس دیتے ہیں ہم سب کی بہتری کے لئے
جو سر جھکے تو فقط اسکی بندگی کے لئے
سلمان فتح پوری
قبول کیجئے تحفہ ہے آپ ہی کے لئے
یہ باب دل نہیں کھولا کبھی کسی کے لئے
حسیب یاور
اس موقع پر حاجی اعجاز احمد انصاری،حاجی محمد رئیس قریشی، محمد عقیق عرف پپو، محمد جاوید، محمد انس سلمانی، محمد عامر صدیقی، علی اشہد، محمد انظر وغیرہ موجود رہے۔ آخر میں احمد سعید حرف نے سبھی کا کلماتِ تشکر ادا کرتے ہوئے اعلان کیا کہ بزم کا اگلا طرحی مشاعرہ 19 نومبر 2023 ، بروز ۔ اتوار،بعد نماز عشاء بمقام ۔ احمد ایجوکیشنل اکیڈمی ہال فتحپور میں، مصرع طرح – تمہاری سازشیں ہر شخص اب سمجھتا ہے۔
قافیہ ۔سمجھتا، ردیف ۔ ہے، پر منعقد ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے