اٹوا(سدھارتھ نگر): شہر اٹوا کی سب سے قدیم اور مشہور دینی تعلیمی درسگاہ جامعہ اتحاد ملت میں سات سال کے لمبے عرصے بعد ابو ایوب بن ابو ھریرہ نے حافظ حمید اللہ خیری کے زیر سایہ میں 2 سال کی مدت میں حفظ قرآن مکمل کرلی ہے۔ اس بچے کی حفظ مکمل ہونے پر ادارہ کے ناظم مولانا ریاض الدین مدنی و مدرسہ کے صدر مولانا مسلم سراجی و رحیت اللہ چچا نے بچے کی حوصلہ افزائی کے لئے بعد نماز عصر ایک تقریب منعقد کی۔ اس تقریب میں علاقے کے علماء کرام و مخلص عوام نے شرکت کی۔ اس حوصلہ افزائی تقریب میں جامعہ کے صدر نے خطاب کرتے ہوۓ کہا حافظ قرآن کے والدین کے لئے قیامت کے دن ایک عظیم اعزاز یے۔ بچے کے والدین کو دعائیں دیتے ہوۓ کہا کہ آپ تعریف کے لائق ہیں کہ آپ نے اپنے بچے کو اس ادارے میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھیجا اور آپ کے بچے نے یہاں حفظ قرآن مکمل کی۔ جامعہ کے ناظم و صدر اور جملہ اسٹاف نے شعبئہ حفظ کے استاذ حافظ حمیداللہ صاحب کو مبارک باد دی اور مبارک باد دیتے ہوۓ کہا کہ حافظ حمیداللہ بچوں کی زندگی کو سنوارنے میں بھرپور کوشش کرتے ہیں اور ہر وقت دل جمعی سے لگے رہتے ہیں۔ اس تقریب میں منا ٹرالی ، ذکاءاللہ ندوی، مولانا حفیظ اللہ اثری، حافظ سبحان، توصیف، شمس الھدی جامعی ودیگر احباب موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے