مہراج گنج 5/نومبر (نمائندہ): شہر مہراج گنج کی سب سے قدیم اور مشہور دینی تعلیم کی درسگاہ جامعہ عربیہ صادقیہ کی نئی عمارت واقع بسمل نگر مہراج گنج میں اراکین شوری اور ممبران کی ایک اہم میٹنگ بروز اتوار بتاریخ 5/نومبر بوقت دس بجے دن رکھی گئی تھی ۔
جس کی صدارت الحاج ڈاکٹر احسن نذیر صاحب نے کی اور میٹنگ کی کاروائی مدرسہ جامعہ عربیہ صادقیہ کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد اطہر صاحب قاسمی نے چلائی ۔
اس میٹنگ میں سابقہ کاروائی کی توثیق کے ساتھ تعلیمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اور مولانا سراج الدین صاحب کو نائب ناظم منتخب کیا گیا ۔آمدوخرچ کا اجمالی حساب پیش ہوا اور مستقبل میں فراہمی مالیات کے طور طریق پر بھی گفتگو کی گئی ۔
نیز جامعہ عربیہ صادقیہ کی قدیم عمارت جو مہراج گنج شہر کے مین چوراہے پر واقع ہے اس کی تعمیر نو کے سلسلہ میں غوروخوض کیا گیا اور طے پایا کہ اس عمارت کا نیا نقشہ بنواکر نگر پالیکا سے منظوری کے بعد تعمیر کا کام شروع کیا جاۓ۔
مزید میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ فروری 2024 میں جلسہ دستاربندی بھی کیا جاے جس میں فارغین حفاظ کرام کی دستاربندی کرکے ان کو توصیفی سند اور اعزاز سے نوازا جائے گا ۔
ناظم صاحب کی دعا پر میٹنگ اختتام کو پہنچی۔ اہم شرکاء میں الحاج ڈاکٹر احسن نذیر، ڈاکٹر مسعود احمد، الحاج کلام صاحب، جناب زاہد صاحب، جناب مولانا سراج الدین صاحب اور صدر مدرس جامعہ عربیہ صادقیی مولانا شبیر احمد قاسمی صاحب رہے۔
