کشی نگر(رفیع نعمانی): گزشتہ شب نوجوان کمیٹی (مددگار فاؤنڈیشن ) بڑہراگنج کشی نگر کے زیر اہتمام بیادگار الحاج مولانا محمد مصطفے قاسمی صوفی جی رحمۃ اللہ علیہ سابق صدر المدرسین جامعہ سعیدیہ اشاعت العلوم بڑہراگنج ایک روزہ عظیم الشان جلسہ اصلاح معاشرہ مکتب اسلامیہ کے میدان میں منعقد ہوا ۔اس جلسے کی صدارت مولانا حافظ حسیب الدین قاسمی صاحب نے اور سرپرستی نمونۂ اسلاف مولانا منصور احمد قاسمی مہتمم مدرسہ اشاعت العلوم کا بار سنبھالا ۔
جلسے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے مولانا توفیق احمد امام وخطیب مسجد ایوبی بڑہراگنج نے کیا اور بلبل باغ مدینہ حافظ بشیر احمد شیدائی نے نذرانہ عقیدت بحضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم پیش کیا۔ مقرر خصوصی مولانا عبد اللہ سالم قاسمی چترویدی ارریہ بہار نے علم دین کے موضوع پر قرآن وحدیث اور ویدوں سے زبردست خطاب کیا دوران خطاب نئی نسلوں کو شراب جوا اور فحش ولغویات وخرافات سے بچنے کی ترغیب دی اور باطل پرستوں کی جانب سے قرآن پر کئے گئے اعتراض کا مسکت جواب گیتا اور رامائن مہا بھارت اور دیگر کتابوں سے دے کر سامعین کے دل جیت لیا اور ثابت کیا کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس میں کہیں سے کوئی کجی نہیں اور یہی دین فطرت ہے ۔
شاعر اسلام جناب دل خیرآبادی نے اپنے مختلف کلام پیش کرکے محفل کو لالہ زار بنادیا ۔ جلسے کو مولانا تنویر احمد قاسمی استاذ اشاعت العلوم بڑہراگنج نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض حافظ محمد رافع حبیبی کشی نگری نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ جلسے میں علاقے کے بہت سارے علماء کرام اور مدارس کے طلباء اور کثیر تعداد میں سامعین اخیر تک شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے