بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): درس و تدریس کی بہتری کے لیے اساتذہ کو نٸے نٸے زاویوں کے ساتھ تربیت ہونا چاہیے جس سے بچوں کو عمدہ تعلیم دے سکیں۔ان خیالات کا اظہار محمد مبشر کوارڈینیٹر اردو ٹیچرس ٹرینگ کے ماڈیول کی تخلیق کی ورکشاپ میں اساتذہ کو سرٹیفکیٹ تقریب میں راجیہ شکشا سنستھان اترپردیش پریاگ راج میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ آپ سب کی مجموعی محنت سے درجہ تین چار اور پانچ کے طلبا کو پڑھانے کے لیے اساتذہ کو مدد ملے گی۔

عبدالحکیم نے کہا کہ یہ ماڈیول اردو زبان کی تدریس میں سنگ میل کی حیثیت رکھے گا کیونکہ کہ اس میں ڈگری کالج کے پروفیسر، ڈایٹ اور انٹر کالج کے لکچرر ہائی اسکول اور پرایٔمری و جونیئر ہائی اسکول کے اساتذہ نے موجودہ تعلیمی چیلنج اور ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے تیار کیا ہے۔

آخر میں محمد مبشر لکچرر راجیہ شکشا سنستھان اترپردیش نے ڈاکٹر شاہنواز عالم، ڈاکٹر ایاز خلیل،شیریں تبسم و ڈاکٹر عصمت نیلو انصاری،عرفان احمد،ڈاکٹر محمد پرویز خان،ڈاکٹر محمد شاہد خان،محمد اسلام، محمد نوشاد، عبدالحکیم، ڈاکٹر ابوالقاسم عباسی،ڈاکٹر محمد شاہد،سید احمد حسین، ڈاکٹر زبیر احمد اور عدیل منصوری کو سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے