مہراج گنج: عزیزہ ادیبہ بنت عبد الحق کے انتقال پر ملال کی خبر بذریعہ مولانا محی الدین قاسمی صدر المدرسین دارالعلوم فیض محمدی معلوم ہوئی، بڑا افسوس ہوا۔
مولانا محمد اطہر صدیقی قاسمی صدر جمعیت علماء گورکھپور و ناظم جامعہ عربیہ صادقیہ مہراج گنج نے مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے فرمایا کہ جامعہ صادقیہ مہراج گنج کے اساتذہ اور طلباء اشک بار ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ اہل خانہ اور اعزہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور ادیبہ کو ہم سب کے لئے شفاعت کا ذریعہ بنائے، آمین۔
