بیدر۔ 8؍جنوری (محمدیوسف رحیم بیدری): عالمی سطح پر معروف شخصیت ساز جناب سیدسعید احمدپونہ نے گذشتہ ہفتہ کمٹھانہ کے سرکاری اردو ہائی اسکول کے طلبہ وطالبات کے سامنے مادری زبان اوراس کی اہمیت کے علاوہ طلبہ کس طرح اپنے کیرئیر کو منتخب کریں ، اسباق کس طرح یادکریں ، اس طرح کے کئی Tips دے کر طلبہ کو موٹی ویٹ کیا۔ سعید احمدپونہ نے طلبہ وطالبات کو بتایاکہ مادری زبان کے ذریعہ تعلیم کاحصول ایک طاقت ور ذریعہ ہے۔ موصوف نے ایک سرگرمی سے ثا بت کیاکہ دورانِ سبق توجہ کی کمی کے سبب طلبہ اپنے مقصد سے دور ہوجاتے ہیں لہٰذا توجہ اور دھیان کایکسورہنا ضروری ہے۔ اس موقع پر صدرمعلمہ نجمہ ریاست ، محمد اسلم ، رحمت علی خان ، عاصم صاحب، ماسٹر ویجناتھ، شبانہ ٹیچر، عرشیہ ٹیچر، زیبا رانی اور دیگر موجودتھے۔

واضح رہے کہ سعید احمد پونہ اپنے موٹی ویشنل کلاسیس کے لئے ہزاروں روپئے رقم چارج کرتے ہیں لیکن سرکاری اسکول کے ضرورت مند طلبہ کو دیکھتے ہوئے انھوں نے ایک روپیہ فیس بھی نہیں لی۔ جس کے لئے صدرمعلمہ نے سعید احمد پونہ کاشکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے