منااکھیلی۔ 8؍جنوری(عبدالقدیرلشکری): مورخہ 08/01/2024 کو SSLC کے رزلٹ میں بہتری کے سلسلے میں BRC آفس ہمنا آباد میں عزت مآب ڈی ڈی پی آئی جناب وینکٹیش پٹکار نے تعلقہ کے گورنمنٹ/ امدادی/ غیر امدادی ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹرس کی میٹنگ کی اور مندرجہ ذیل امور طے کئے۔ اس سال کے نتائج کو بہتر بنانے کے لیے1) ایس ایس ایل سی کے طلبہ کے لیے خصوصی کلاسز کا انعقاد 2) ایس ایس ایل سی کے طلبہ کو گود لینے کی اسکیم کا نفاذ3) طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی کلاس لی جائیں گی 4) دسویں جماعت میں مسلسل غیر حاضر رہنے والے بچوں کے والدین کے گھروں کا دورہ ، انہیں مرکزی دھارے میں لانے کے لیے قائل کیا جائے گا اور ان طلبہ کے امتحان میں کامیاب ہونے کو یقینی بنایاجائے گا۔
اس میٹنگ میں ہمنا آباد تعلقہ کے فیلڈ ایجوکیشن آفیسر جناب وینکٹیشور گڈال ، فیلڈ ایجوکیشن آفیسر اکشر داسوہا ضلع پنچایت بیدر مسٹر بسونت رائے جیڈے، ایس ایس ایل سی امتحان کے ضلع نوڈل آفیسر جناب سید فرقان پاشاہ، فیلڈ کوآرڈینیٹر جناب پریتم سنگھ جادھواور تعلقہ کے ایس ایس ایل سی نوڈل شری مادھو میترے اس میٹنگ میں موجود تھے۔اس بات کی اطلاع عبدالقدیر لشکری نے دی ہے ۔
